ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں منعقد ہوا پریس اسوسی ایشن کے نام پرفنڈ رائیزنگ پروگرام

بھٹکل میں منعقد ہوا پریس اسوسی ایشن کے نام پرفنڈ رائیزنگ پروگرام

Mon, 25 Dec 2023 01:17:42    S.O. News Service

بھٹکل 24 / دسمبر (ایس او نیوز) صحافت کے پیشہ سے وابستہ افراد کی فلاح وترقی اورانہیں درپیش مشکل حالات میں مالی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے صحافیوں کی تنظیم کے لئے ایک فنڈ رائیزنگ پروگرام ناگ یکشے سبھا بھون میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا افتتاح ضلع انچارج وزیرمنکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ایک صحت مند سماج کی تشکیل میں صحافیوں کا بڑا اہم کردارہوتا ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات کےدوران ان کے ساتھ کھڑے ہونے اورسماج میں موجود برے افراد اور برے سیاست دانوں کے تعلق سے عوام کو آگاہ اور بیدار کرنے کی ذمہ داری بھی صحافیوں کی طرف سے نبھائی جاتی ہے۔ اس لئے صحافیوں کی امداد کے مقصد سے فنڈ جمع کرنے کا پروگرام ہرسال منعقد ہونا چاہیے۔

اس موقع پرناگ یکشے سنستھان کے دھرم درشی رام داس پربھو نے بھی خطاب کیا۔ بھٹکل جرنلسٹ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر راگھویندرا ہیبارنے پروگرام کی صدارت کی۔ ایسوسی ایشن کے اعزازی صدر رادھا کرشنا بھٹ نے تعارفی خطاب کیا۔ سنگھا کے جنرل سیکریٹری منموہن نائک نے استقبال کیا۔ خزانچی موہن نائک نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ جھنکارمیلوڈیزکے پرسنا پربھونے پروگرام کی نظامت کی اوران کی ٹولی کی طرف سے دلکش تفریحی و ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر سنگھا کے نائب صدر وشنو دیواڈیگا اوررضا مانوی وغیرہ موجود تھے۔


Share: